Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینما پر ہند کی اجارہ داری ختم کرنے کا منصوبہ؟

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی بحالی کے لئے پہلی فلم و کلچر پالیسی کو فنانس بل 2018میں شامل کیا جائےگا ۔فلم و کلچر پالیسی پر مکمل عملدرآمد کر کے خطے میں سینما پر ہند کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ قائمہ کمیٹی اطلاعات کو پہلی فلم و کلچر پالیسی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کی مکمل بحالی اور ترقی کے لئے فلم بنانے کے آلات کی برآمد پر 10سال کے لئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ،فلم فنانس فنڈ کے تحت عالمی معیار کی حامل فلمیں ،سینما گھر بنانے اور اسٹوڈیوز کے قیام کے لئے 5کروڑ تک کے قرضوں کا اجرائ،فلم اکیڈمی کا قیام،فلم ڈائریکٹوریٹ کی تنظیم نو،سینما ہاوسز میں 350کا ٹکٹ رکھنے والے سینما گھروں کو انکم ٹیکس کی چھوٹ سیمت دیگر مراعات دیں گئیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی نے فلم کے شعبے کو بھی متاثر کیا ۔ آج پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔کھیلوں کے میدان آباد ،فلم، میوزک بحالی کی جانب گامزن ہے۔ ہندوستانی ا سکرین پر پاکستانی فلمیں اور ڈرامے نہیں دکھائے جاتے تو پاکستان میں ہندوستانی مواد دکھانے پر پابندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلم بنانے والوں کو پاکستان کے دلکش اور خوبصورت مقامات تک رسائی فراہم کی جائے گی ۔غیر ملکیوں کو پاکستان میں 70فیصد فلم بنانے اور 30فیصد اپنے ملک میں بنانے کی صورت میں تمام مراعات اور ٹیکسز کی چھوٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔ 
مزید پڑھیں:ہندوستانی قیادت کی دھمکیوں پر تشویش ہے،دفتر خارجہ

شیئر: