سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے ’مملکت کے مختلف علاقوں میں منگل تک بارش کا قوی امکان ہے۔ بعض شہروں میں موسلا دھار جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہوگی۔‘
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے مزید کہا’ موسمی تبدیلی کے اثرات ان دنوں نمایاں ہیں۔ بارش سے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگی۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اتوار سے سردی کی نئی لہر کا امکانNode ID: 884623
-
سردی کی نئی لہر، دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت کیا ہوگا؟Node ID: 884657
درجہ حرارت میں کمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ’ رواں ماہ سرد ہوائیں چلیں گی جبکہ فروری میں بھی موسم سردی مائل رہنے کا امکان ہے۔‘
’آئندہ ماہ کے آخر تک درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہو گا اور رمضان المبارک کے دوران موسم خوشگوار ہو گا۔‘
علاوہ ازیں موسمیاتی امور کے ماہر عقیل العقیل کا کہنا ہے’مملکت میں موسم سرما کا اختتام 34 دنوں بعد ہوگا جس کے بعد بتدریج درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔‘
انہوں نے مزی کہا’ سردی کی لہر کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ریاض میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک ہے جبکہ مملکت کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں راتوں کو سردی میں اضافہ ہوگا۔‘