پاکستان اور پولینڈ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر متفق
وارسا ...پاکستان اورپولینڈ نے دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔وزیردفاع خرم دستگیر نے وارسا میں پولینڈ کے ہم منصب سے ملاقات کی۔خرم دستگیرنے افغانستان اور خطے میں امن اوراستحکام کے فروغ اور سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کے موقف اور کوششوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا ۔ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اس موقع پر پولینڈ کے وزیر دفاع نے کہاکہ پولینڈ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔