جرمن صدر فرینک والٹر نے ریاض کے شاہ سلمان پارک پروجیکٹ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ جرمنی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان اور وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی بھی موجود تھے۔
ایس پی اے کے مطابق جرمن صدر کے خیرمقدم کیے لیے وزیر مملکت اور رکن کابینہ اور منصوبے کی آپریشنل کمیٹی کے سربراہ انجینئرابراہیم السطان نے کیا ان کے ساتھ شاہ سلمان پارک فاؤنڈیشن کے سی ای او جارج ٹینا سیوچ بھی موجود تھے۔
جرمن صدر اور ان کے ہمراہ وفد نے پارک کے ترقیاتی منصوبوں کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا اور ہونے والے کاموں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں۔
جرمن صدر پارک کے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لینے کے بعد ریاض سے روانہ ہوگئے۔ انہیں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی سفیر نے رخصت کیا۔