Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی لڑاکا طیاروں کی شام میں داعش کے اہداف پر کارروائی

بغداد ۔۔۔ عراقی حکومت نے کہا ہے کہ عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی شام میں داعش کے ٹھکانوں کےخلاف شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ صوبہ انبار کی سرحد کے ساتھ تعینات عراقی فوج اور الحشد الشعبی نے شام میں داعش کے اہداف پر راکٹ فائر کئے۔عراق نے پہلی بار کارروائی کرتے ہوئے ہمسایہ ملک کی حدود میں داخل ہو کر فضا سے اہداف کو نشانہ بنایا۔
 

شیئر: