Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے وٹامن اور معدنیات کی اہمیت‎

دماغ تمام جسم کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتا ہے اور  خود اپنی سرگرمیوں کو بہتر طور پر انجام دینے کے لیے اس کا صحت مند ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی صلاحیتوں میں کمی کا واقع ہونا ایک فطری عمل ہے لیکن مناسب مقدار میں حیاتین اور معدنیات فراہم کرکے دماغ صلاحیتوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ 
فولک ایسڈ دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بے حد اہم ہے ۔ فولک ایسڈ یعنی وٹامن ڈی نائن مختلف طرح کے مرکبات کی شکل میں پایا جاتا ہے ۔ چونکہ یہ جگر میں پایا جاتا ہے لہذا جگر کی خرابی یا بیماری وٹامن بی کی شدید کمی کا باعث بنتی ہے  ۔ یہ کمی یادداشت  پر  بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔ لہذا یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے فولک ایسڈ کی کمی کو مختلف غذاؤں یا سپلیمنٹس کے ذریعے دور کرنا ضروری ہے ۔ 
میگنیشیم اور وٹامن   سی  ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے ضروری ہیں ۔میگنیشیم وٹامن بی کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے جو کہ ذہانت پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس کی کمی نیرو سرجیکل مسائل کو جنم دیتی ہے ۔ اسی طرح وٹامن سی کی کمی بھی ذہنی مسائل کا باعث بنتی ہیں لہذا روز مرہ کی خوراک میں 90 ملی گرام وٹامن سی لینا ضروری ہے ۔ دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے زنک بھی ایک لازمی جز کی حیثیت رکھتا ہے ۔ زنک کی کمی نفسیاتی اور نیورولوجیکل بیماریوں کا سبب بنتی ہے ۔ پارکنسن اور الزائمر کی بیماریوں میں بھی زنک کی کمی پائی جاتی ہے ۔ 
کیلشیم  بھی دماغ کی اولین ضروریات میں سے ہے ۔ اعصابی خلیوں کی پیغام رسانی میں اسکا بنیادی کردار ہوتا ہے ۔ یہ نیورو ٹرانسمیشن کو ریگولیٹ کرتا ہے ۔ اس کی کمی دماغ کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے دیگر کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں ۔ دماغی امراض سے بچنے ، یاداشت کو بہتر بنانے اور صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے ان تمام اجزاءکی کمی کا دور ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ ان اجزاء کی مناسب مقدار ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں .

شیئر: