Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر چل بسے

    نئی دہلی- - - - -حقوق انسانی کے سرگرم کارکن اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر94سال کی عمر میں چل بسے۔ سابق وزیر اعظم ڈ اکٹر منوہن سنگھ نے ہندوستانی مسلمانوں کے حالات کا جائزہ  لے کر رپورٹ بنانے کے  لئے  جو راجندر سچر کمیٹی تشکیل دی تھی سچر اسکے سربراہ تھے۔ جسٹس سچر کو چند  دن  قبل علاج کے لئے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کیا گیا تھا۔جسٹس سچر 6اگست 1985سے 22دسمبر1985تک چیف جسٹس رہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سے حقوق انسانی گروپ پیپلز یونین فار سول لبرٹیز سے وابستہ ہو گئے تھے۔انہوں نے لاہور کے ڈی اے وی سے ہائی اسکول  کیااور لاہورہی کے لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔1952میں ہماچل پردیش کے دارالخلافہ شملہ میں ایک وکیل کے طور پر اندراج کے بعد انہوں نے دیوانی، فوجداری اور محصولات کے مقدمات لڑنا شروع کر دئیے۔2011میں جسٹس سچر کو دہلی  میں انا ہزارے کیساتھ برت رکھتے ہوئے گرفتار کر لیاگیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -راہول عوام سے معافی مانگیں، یوگی

شیئر: