Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داؤد ابراہیم کی تمام املاک ضبط کرلی جائیں، سپریم کورٹ

    نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی والدہ امینہ بی اور بہن حسینہ پارکر کی عذر داری کو خارج کرتے ہوئے  مرکزی حکومت کو ہدایت کی کہ ممبئی میں  داؤد ابراہیم کی تمام املاک ضبط کرلی جائیں۔سپریم کورٹ نے ہندوستان کو مطلوب دہشت گرد کے اہل خانہ کی   عذر داری خارج کر دی جو انہوں نے حکومت کے ذریعہ اپنی املاک کی ضبطی کے خلاف اور املاک ضبط کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرکے دائر کی تھی۔واضح ہو کہ گزشتہ سال نومبر میں جنوبی ممبئی میں داؤد کی املاک 11کروڑ 58لاکھ روپے میں وزارت مالیات نے  قرقی املاک  قانون کے تحت نیلام کی تھی۔ان3 جائدادوں میں ہوٹل رونق افروز جودہلی ذائقہ کے نام سے مشہور ہے،شبنم گیسٹ ہاؤس اور ڈامر والا بلڈنگ کے 6 کمرے شامل تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کیلئےقانون میں ترمیم کا فیصلہ

شیئر: