سوناکشی فلم کیلئے پراُمید
بالی وڈاداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اگلی بالی وڈ فلموں کے حوالے سے کافی پرامید ہیں۔ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ کرن جوہر کی نئی فلم 'کلنک' میں کاسٹ کئے جانے پر کافی پرجوش ہیں وہ اس فلم میں ادتیہ رائے کپور کےساتھ کام کریں گی۔ ایک موقع پر سوناکشی سنہا نے اپنی ایک اور فلم دبنگ تھری کے حوالے سے کہا ہے کہ دبنگ3 کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا۔ وہ ایک بار پھر رجو نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی ۔واضح ہوکہ اسی کردار نے سوناکشی کو بالی وڈ میں متعارف کروایاتھا۔