Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : خلاف ورزیوں پر 3 گودام سیل کر دیئے گئے

مکہ مکرمہ ..... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف خلا ف ورزیوں پر 3 گوداموں کو سربمہر کر کے مالکان پر جرمانے عائد کر دیئے ۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے الحسینیہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے اشیائے خورونوش کے گودام پر چھاپامارا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائد المیعاد اشیائے خورونوش کا ذخیرہ کیا گیا تھا ۔ بلدیہ کی ٹیمو ںنے تمام غیر معیاری اشیاءتلف کردیں جبکہ گودام کو سیل کر دیاگیا ۔ دوسراگودام پلاسٹک اور جراثیم کش ادویات کا تھا جہاں حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی جبکہ تیسرے گودام میں کیٹرنگ کا سامان اور غیر معیاری اشیائے خورونوش ذخیرہ کی گئی تھیں ۔ بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ گوداموں کے مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔ 
 

شیئر: