Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : بنگلے میں آتشزدگی ، 3 افراد زخمی

 مکہ مکرمہ.... شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاقے العوالی کے بنگلہ میں آتشزدگی سے 3 افراد متاثر ہوئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔شہری دفاع کے ترجمان میجر نایف الشریف نے عاجل نیوز کو بتایا کہ آگ العوالی محلے کے ایک بنگلہ میں لگی ۔ آتشزدگی سے بنگلے میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ دھوئیں سے 3 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔ 
 

شیئر: