Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کے مجرموں کو پھانسی کی سزا کے فیصلے پر بالی وڈ خوش

ممبئی- - - - -حال ہی میں خواتین اور بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی اور مجرموں کو پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد کی بڑی تعداد سڑکوں پر اتر آئی جس کے بعد حکومت نے پاسکو ایکٹ میں ترمیم کرکے 12سال سے کمر عمر کی بچیوں سے زیادتی کرنیوالوں کو پھانسی کی سزا کا فیصلہ کیا۔دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تقریب کے موقع پر بالی وڈ کے اسٹارزاور شخصیات نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

آیئے جانتے ہیں کہ کیا کہا بالی وڈ اسٹارز نے ؟

٭شاہد کپور
شاہد کپور کو فلم ’’پدماوت‘‘پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مثبت اقدام ہے ۔ زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سخت اور عبرتناک سزا دینے کی ضرورت ہے ۔ میں اس فیصلے سے خوش ہوں۔
٭شلپا
شلپا شیٹی نے بھی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے۔معاشرے میں گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔
٭آدتیہ راؤ حیدری
آدتیہ راؤ حیدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلے سے خوش ہوں ، حکومت کا یہ اقدام ملک کی ہرلڑکی اور اس کے والدین کی فتح ہے۔فیصلے کا دن یادگار دن ہے۔
٭کریتی سین
کریتی سین نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ اب زیادتی کے مجرموں کو سخت سزا مل سکتی ہے۔ میں جب بھی کوئی ایسا واقعہ سنتی ہوں بیحد غصہ آتا ہے ۔ ایسے معاملات کی سماعت کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹ بھی ہونی چاہئے جس سے متاثرہ کو بروقت انصاف مل سکے۔
٭تمنا بھاٹیا
تمنا بھاٹیا نے زیادتی کے واقعات کو انتہائی گھناؤنا قراردیتے ہوئے کہا کہ زیادتی کرنیوالوں کو موت کی سزا دینے کے قانون کی منظوری پر بیحد خوشی ہوئی۔
٭دیویا کھوسلا
سابق اداکارہ اور ہدایت کار دیویا کھوسلا نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دینی چاہئے۔سبھی لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں یہ مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بچیوں سے زیادتیاں پہلے بھی ہوا کرتی تھیں مگر اب پبلسٹی زیادہ، ہیما مالنی

شیئر: