Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

شیاؤمی کمپنی کے ایک اور اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ فون کا نام سامنے نہیں آیا ہے البتہ امید ہے کہ یہ ریڈمی سیریز کا ہی اگلا اسمارٹ فون ہوگا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون میں اوکٹا کور پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے تین آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون کو نو مختلف رنگوں میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کمپنی نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
 

شیئر: