عارف قریشی کا بدھ کو حیدرآباد دکن میں آپریشن ،دعا کی اپیل
جدہ( امین انصاری ) جدہ کی انتہائی حرکیاتی و معروف شخصیت عارف قریشی گزشتہ 6 ماہ سے ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے تھے ۔ جدہ کے کئی اسپتالوں میں ان کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ۔ عارف قریشی اپنا آپریشن کروانے کیلئے12 اپریل کو حیدرآباد دکن چلے گئے جہاں ڈاکٹروں نے تمام ٹیسٹوں کے بعد بدھ25 اپریل کو ان کی ریڑھ کی ہڈی اور ڈسک کا آپریشن کریں گے ۔ انہیں منگل کو اسپتال میں داخل کردیا جائے گا ۔ عارف قریشی نے قارئین اردو نیوز اور دوست احباب سے انکے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کیلئے دعا ئے خاص کی اپیل کی ہے ۔