Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

 
لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئی ۔کل سے پریکٹس کا با قاعدہ آغاز کرے گی ۔سرفراز الیون پریکٹس سیشن کے بعد پہلے ٹیسٹ سے قبل 2 چار روزہ فرسٹ کلاس وارم اپ میچ کھیلے گی جس کیلئے کینٹ بری میں کیمپ لگایا گیا ہے۔ پہلا 4روزہ میچ کینٹ کے خلاف سینٹ لارنس گراونڈ کینٹر بری میں28اپریل کو شروع ہوگا ۔ دوسرا میچ نارتھمپٹن شائر کے خلاف کاونٹی گراونڈ میں4تا7مئی کے دوران کھیلا جائے گا ۔ اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم آئر لینڈ کے خلاف دورہ کا واحد ٹیسٹ کھیلنے ڈبلن روانہ ہو جائے گی۔ آئرش ٹیم 2017ءمیں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلے گی اور میچ یادگار بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔چھوٹی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے خراب ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ٹیسٹ میچ مہمان ٹیم کیلئے چیلنج بن سکتا ہے ۔ ورلڈ کپ کے دوران بھی آئر لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میں کامیابی سے تاریخ رقم کی تھی اور اب روایتی فارمیٹ میں بھی سخت حریف کے طور پر سامنے آنے کی تیاری کررہی ہے۔11مئی سے شروع ہونے والے اس ٹیسٹ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر انگلینڈ روانہ ہو جائے گی جہاںٹور میچ میں لیسسٹر شائر کا سامنا ہوگا۔ یہ 2روزہ میچ 19مئی کو شروع ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی 2ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ24مئی سے لارڈز اور دوسرا یکم جون سے لیڈز میںکھیلا جائے گا۔ سرفراز الیون اس کے بعد اسکاٹ لینڈ میں2ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ اس سلسلے کا پہلا میچ12اوردوسرا13جون کو ہوگا۔
 

شیئر: