Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میشامعافی مانگیں ، ورنہ....

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھجوادیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر نے اپنے وکلا کے ذریعے میشا شفیع کو10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایاہے ۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے ان پر جو جھوٹے الزامات لگائے ہیں ، اس پر وہ میڈیا پر آکر معافی مانگیں ورنہ ان پر ہرجانے کا دعوی دائر کیاجائےگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میشا شفیع نے گلوکارعلی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام ٹویٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عیاں کیا جس کے جواب میں علی ظفر نے معاملہ عدالت میںلے جانے کے لئے کہا تھا۔
 

شیئر: