Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

من مرضیاں کی شوٹنگ پر نوٹس

بالی وڈ کی نئی فلم” من مرضیاں“ کی شوٹنگ پر فلمساز انوراگ کشیپ کو حال ہی میں کشمیر کے ایک علاقے میں فلم کی شوٹنگ کرنے پر نوٹس وصول ہواہے ۔یہ نوٹس انہیں کشمیر ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیاگیاہے۔ ماحولیاتی اعتبار سے حساس نوعیت کے علاقے میں گاڑی میں سفر کرکے جانے اور وہاں فلم کی عکسبندی پر فلمساز سے سوال کیاگیاہے کہ انہوں نے ممنوعہ علاقے میں فلم کی شوٹنگ کیسے کی؟ نوٹس کے جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیاگیاہے بعد ازاں ادارہ قانونی کارروائی کرے گا ۔
 
 

شیئر: