جنوبی کوریا میں تائیکوانڈو کا ریکارڈساز مقابلہ، 8ہزار افراد کی شرکت
سیول..... ایک مقامی وسیع و عریض میدان میں منعقد ہونے واالے مقابلے کی تصاویر جاری ہوگئیں۔ جس میں شرکاءکی تعداد سابقہ مقابلوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق 21اپریل کو ہونے والے مقابلے میں 8ہزار سے زیادہ افراد نے ایک ساتھ تائیکوانڈو کے فن کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے کے شرکاءمیں بوڑھے، جوان، مرد اور عورتیں سب ہی شامل تھے حد یہ کہ کم عمر بچوں نے بھی اس میں شرکت کی۔ اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے کچھ ماہرین نے ہوا میں قلابازی کھانے کے مختلف انداز بھی دکھائے جسے لوگوں نے بیحد پسند کیا۔ اب اس مقابلے کے منتظمین یہ کہہ رہے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت سے وہ سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جو 2016ءمیں ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں قائم کیا گیاتھا اور جس میں شرکاءکی تعداد 1152تھی۔ اس تعداد کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی سچ قرار دیتے ہوئے اس کی تصدیق کردی تھی تاہم اب تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ جنوبی کوریا میں قائم کردہ ریکارڈ گنیز بک کے نئے شمارے میں جگہ بناسکتا ہے یا نہیں۔