Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح پلیئر آف دی ائیرکا ایوارڈ جیت گئے

لندن:انگلش کلب لیور پول کیلئے کھیلنے والے مصری فٹبالر محمد صلاح نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا ۔ ان کا مقابلہ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی کیون ڈی اوبرائن اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کے ہیری کین سے تھا ۔ دونوں فٹبالر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔انگلش پریمیئر لیگ اور چیمپیئنز لیگ میں شاندار کارکردگی نے مصری فٹبالر کے پلیئر آف دی ایئر بننے کی راہ ہموار کردی تھی۔محمد صلاح پریمیئر لیگ کے جاری سیزن میں اب تک31گول کر تے ہوئے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ۔ان کی ٹیم کے چند میچ ابھی باقی ہیں، چیمپیئنز لیگ میں بھی صلاح نے اس سیزن کے دوران 10گول کر رکھے ہیں اور کلب نے ابھی 2سیمی فائنلز اور پھر ممکنہ طور پر2فائنلز کھیلنے ہیں ۔محمد صلاح لیور پول کی جانب سے یہ ایوارڈ جیتنے والے ساتویں پہلے مصری فٹبالر ہیں جبکہ 2014کے بعدانہوں نے پہلی مرتبہ انگلش کلب کیلئے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔مانچسٹر سٹی کے لیروئے سین اور فرینک کربی نے نوجوان فٹبالرز کے ایوارڈ حاصل کئے ۔محمد صلاح کا کہنا تھا یہ ایوارڈ میرے لئے بڑا اعزاز ہے ، میری خواہش مزید بڑھ گئی کہ کلب کیلئے زیادہ بڑی کامیابیاں سمیٹوں۔میرے لئے زیادہ خوشی کی بات یہ کہ مجھے کھلاڑیوں نے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا۔ لیور پول کے منیجر جرگن کلوپ نے صلاح کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فٹبال جیسے ٹیم گیم میں انفرادی کارکردگی پر اعزاز حاصل کرنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور یہ صلاح کے عمدہ کھیل کا واضح ثبوت ہے ۔یہ میرے لئے بھی اعزاز ہے کہ میں اس ٹیم کا منیجر ہوں۔اب صلاح جلد واپس آئیں تاکہ ہم چیمپیئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل کی تیاری کر سکیں۔پہلے مرحلے کا میچ آج لیور پول اور روما کے درمیان ہوگا۔

شیئر: