بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی مشکل آسان کر سکتے ہیں ۔ پہلی ورزش میں پشت کے بل بالکل سیدھے فرش پر لیٹ جائیں ۔ دونوں ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں کے ساتھ رکھیں اور دونوں ٹانگوں کو آپس میں جوڑ کر فرش پر رکھیں ۔ پھر سانس اندر کھینچ کر گھٹنوں کو خم دے کر دونوں ٹانگیں بیک وقت اکٹھی کریں ۔اور چند سیکنڈ بعد فرش پر رکھ دیں ۔ یہ عمل پانچ منٹ تک دوہرائیں . اس بات کا خیال رکھیں کہ ٹانگوں کو اتنا فولڈ کریں کہ آپ کے پاؤں کولہوں کو چھوئیں اور سانس لینے اور خارج کرنے میں مناسب وقفے کا خیال رکھیں یعنی ٹانگ اٹھاتے وقت سانس اندر کھینچیں اور ٹانگیں نیچے رکھتے وقت سانس باہر نکالیں ۔
پیٹ کی بڑھی ہوئی چربی کم کرنے کے لئے دوسری موثر کن ورزش میں آپ اسی طرح پشت کے بل فرش پر لیٹ جائیں . ٹانگیں بالکل سیدھی فرش پر باہم ملا کر رکھیں اور دونوں ہاتھ سر کے پیچھے باندھ لیں . ۔ ٹانگوں کو فرش سے اٹھائے بغیر اپنے بالائی جسم کو فرش سے اوپر اٹھائیں اور جتنا ممکن ہو سکے کمر اور سر کو گھٹنوں کی طرف جھکا ئیں اور پھر آہستگی سے سانس خارج کرتے ہوئے واپس فرش پر لیٹ جائیں ۔ آپ کو پیٹ کے مسلز میں کھنچاؤ محسوس ہوگا ۔ یہ ورزش آپ کو سمارٹ بنانے کے لیے بہترین ہیں ۔ ان ورزشوں کے ساتھ ساتھ اپنی غذائی عادات میں بہتری لا کر آپ موٹاپے کے جن سے ہمیشہ کے لئے محفوظ رہ سکتے ہیں .