Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ورلڈ کپ : پاک ہند ٹاکرا 16 جون کوہوگا

کولکتہ: آئندہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہندوستانی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور ایونٹ میں پاکستان اور ہند کا میچ 16جون کو ہو گا۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بورڈ کی طرف سے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی تاکہ ہندوستانی ٹیم کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) فائنل اور میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ کے درمیان 15 دن کا وقفہ مل سکے۔ابتدائی شیڈول کے تحت ہند کا پہلا میچ 2 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا تھا لیکن اب انڈین ٹیم 5 جون کو پروٹیز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔گزشتہ چند ایونٹس میں پاکستان او ہند کا پہلے ہی میچ میں ٹاکرا کرا دیا جاتا تھا لیکن اس بار دونوں ٹیمیں ایونٹ کے درمیان میں مدمقابل ہوں گی۔ورلڈ کپ آئندہ سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور ہند کی ٹیمیں 16 جون کو مدمقابل ہوں گی۔یہ ایونٹ 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح راونڈ روبن کی طرز پر کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے کم از کم ایک میچ کھیلیں گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ورلڈ کپ 2019 ءکا حتمی شیڈول آئی سی سی کے کولکتہ میں جاری اجلاس کے بعد 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

شیئر: