Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچی سجی بنانے کی ترکیب

اجزاء:
سالم مرغ۔ ایک عدد
دہی۔ آدھا کپ
لہسن کے جوئے۔ چار سے چھ عدد
پودینے کے پتے ۔ آدھا کپ
ہرا دھنیا (چوپ کرلیں)۔آدھی گٹھی
ہری مرچیں۔ چار سے پانچ عدد
زیرہ (بھنا، کٹاہوا)۔ آدھاچائے کا چمچ
ثابت دھنیا (بھنا، کٹاہوا)۔ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
چاول (2 کنی ابلے ہوئے) ۔ایک کپ
تیل۔ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:گرائنڈر میں لہسن کے جوئے، پودینہ، ہرادھنیا، ہری مرچیں، زیرہ، ثابت دھنیا، نمک اور تھوڑا پانی ڈال کرگرائنڈ کرلیں۔ مرغ کو دھوکرکچن پیپرسے خشک کرلیں اوراس پرگہرے کٹ لگالیں۔ پیالے میں دہی، لیموں کارس ،نمک اور گرائنڈ کیا ہوا پیسٹ ڈال کرمکس کرکے اچھی طرح مرغ پرلگا کرتقریباََ 2 گھنٹے فریج میں میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ مرغ کے پیٹ میں چاول بھر کرمرغ کوبمع میرینیشن پہلے سے گرم اوون میں150ڈگری پررکھ کر 40-50منٹ تک بیک کریں۔ سلاد اور ٹماٹوکیچپ کے ساتھ مہمانوں کو گرما گرم سروکریں۔

شیئر: