مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ اسرائیلی وزیر دفاع لیبر مان نے دھمکی دی ہے کہ شام میں نصب روسی ڈیفنس سسٹم اس کے اہداف کے خلاف استعمال کئے جانے کی صورت میں اس سسٹم پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ روس کی طرف سے شام کو دیا جانے والا یہ دفاعی نظام اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے ورنہ جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس سے قبل روسی میڈیا نے کہا تھا کہ روس جلد ہی ایس-300 دفاعی نظام شام میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ روسی حکومت نے ابھی تک باضابطہ طور پر شام کو ایئر ڈیفنس نظام فراہم کرنے کا اعلان نہیں کیا ۔