جکارتہ۔۔۔ انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں تیل کے کنوئیں میں آگ لگنے ے نتیجہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔بد ھ کو متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تیل کا یہ غیر قانونی کنواں ایک رہائشی علاقے میں واقع تھاجس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے 3قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ مکانات سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کنوئیں میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔