جائداد کے تنازع پر بہو بیٹے نے ماں کو زخمی کردیا
دیوبند۔۔۔۔جائداد کے تنازع پر کہاسنی ہونے کے بعد بہو اور بیٹے نے ماں کوزدوکوب کرکے زخمی کردیا۔ دیوبند کے نواحی علاقے کھرنجہ احمد پور کے رہنے والے سلیم کے لڑکے کا اہل خانہ کے ساتھ جائداد کو لیکر تنازع پیدا ہوگیا اور بحث شرو ع ہوگئی۔ بعد ازاں لڑکے نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر ماں پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔پڑوسیوں نے زخمی خاتون کو علاج کیلئے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ۔ زخمی خاتون کے دوسرے بیٹے نعیم نے بتایا کہ بڑا بھائی روزانہ جائداد کی تقسیم کو لیکرماں کے ساتھ گالم گلوچ کرتا رہتا ہے۔ نعیم نے دیوبند پولیس سے اپنے بھائی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔