دہشتگردی قطعی برداشت نہ کریں، سیتا رمن
نئی دہلی ۔ ۔۔۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے بین الاقوامی دہشتگردی کو معاشرے کیلئے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے رکن ممالک سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔واضح ہو کہ ہندوستان پہلی مرتبہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کررہا ہے۔ ایس سی او کے وزرائے دفاع کی 15ویں میٹنگ چین کے شہر بیجنگ میں ہوئی۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے وسیع تر یورو ایشیا ئی ممالک کے ساتھ شراکت داری کی توسیع میں ہندوستان کی دلچسپی پرروشنی ڈالی۔ہندوستان نے روس اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی رابطے کے ساتھ باہمی اعتماد اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینے ، باہمی مفادات کے حصول کیلئے ایس سی اوکے تمام رکن ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔