ماریا شارا پووا کو 15سالہ کیرولین گارشیا نے ہرادیا
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
اسٹٹگارٹ:سابق عالمی نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا اسٹٹگارٹ اوپن کے پہلے ہی راونڈ میں15سالہ کیرولین گارشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائر نہیں ہو رہیں اور ایک مرتبہ پھر گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنا چاہتی ہیں۔5مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپیئن شاراپووا نے آخری مرتبہ 2014ءمیں فرنچ اوپن جیتا تھا تاہم اس کے بعد ان کے لئے کسی اور گرینڈ سلام ٹائٹل کا حصول ممکن نہیں ہوسکا ۔ڈوپنگ میں15ماہ کی پابندی کے بعد گزشتہ سال اپریل میں کورٹ میں واپسی کے باوجود وہ کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہ کرسکیں اور صرف ایک چھوٹا ٹائٹل تیاجن اوپن ہی جیت پائیں۔ اس صورتحال کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ نچلے رینک اور چھوٹے ٹائٹلز پر اکتفا نہیں کرنا چاہتیں نہ ہی ابھی ریٹائر منٹ کا کوئی ارادہ ہے۔ شارا پووا نے کہا میں نے ابھی اپنے لئے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں بنایا لیکن میں اپنی شرائط پر کھیل سے دستبردار ہونا چاہتی ہوں۔ 31 سالہ شاراپووا خود سے نصف عمر کی کیرولین سے ہارنے کے بعد ٹینس رینکنگ کی ابتدائی50کھلاڑیوں میں شامل نہیں رہیں گی اور اب انہیں کسی بڑی کامیابی کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔