Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولیسٹرول کم کرنے والے انجکشن امراض قلب کے لئے بھی مفید

لندن..... دل کے دورے دل سے زیادہ درد سر بنے ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس بارے میں تحقیق ہورہی ہے کہ دل کو کیسے صحتمند اور فعال رکھا جائے۔ اس حوالے سے کی گئی تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ حال ہی میں کولیسٹرول کم کرنے کیلئے جو انجکشن تیار کیا گیا ہے وہ نہ صرف کولیسٹرول کم کرتا ہے بلکہ اسے لگانے سے دل کے دورے کے امکانات بھی کم از کم 25فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ علاج سالانہ 4400پاﺅنڈ تک کی قیمت کا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ جو امریکی محکمہ صحت کو پیش کی گئی ہے۔ 19ہزار مریضوں کے حالات اور کولیسٹرول انجکشن کے ان پر ہونے والے اثرات کے تجزیے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ 2 سال قبل ادویہ کے نگراں ادارے نے جو اطالوی شہر نیس میں قائم ہے ، اس بات کی منظوری دی تھی کہ جو لوگ اسٹیٹن کو پوری طرح برداشت نہیں کرپاتے اور جن کی فیملی ہسٹری میں ہائی کولیسٹرول کی بیماری بھی موجود ہے انہیں ایلیرو کرماب نامی انجکشن استعمال کرنا چاہئے۔ نئے انکشاف سے دنیا بھر کے ان افراد کو بطور خاص فائدہ پہنچے گا جو امراض قلب اور کولیسٹرول جیسے امراض میں مبتلا ہیں۔

شیئر: