Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ توند دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہے

نیویارک..... امریکہ میں خوشحالی اور فارغ البالی دونوں کا راج ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک کے دو تہائی باشندے مقررہ صحت مند حدود سے حد سے زیادہ موٹے یا وزنی ہیں۔ اس حوالے سے کئے جانے والے سروے میں یہ حیرت انگیز انکشاف بھی ہوا ہے کہ نارمل جسامت اور مٹاپا رکھنے والے افراد میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی توند بہت موٹی ہے اور پیٹ پر کافی چربی چڑھی ہوئی ہے۔ بعض لوگوں کی کیفیت یہ ہے کہ توند کے مٹاپے کی وجہ سے پیٹ کے اندر کے دیگر اعضاءبھی جسم کے اندررہنے والے خطرناک قسم کے مرکب عناصر سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ مقامی میو کلینک کے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ رپور میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ بڑی توند رکھتے ہیں بھلے انکا وزن معمول کے مطابق ہو مگر ان پر دل کے دورے کے امکانات دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کوجن کی کمر زیادہ چوڑی ہے ڈاکٹروں سے بلا تاخیر رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس مسئلے پر توجہ دی جائے ۔ طبی طور پر بی ایم آئی کا تعلق وزن سے جوڑا جاتا ہے مگر اسکے اندر استثنیٰ بھی موجود ہوتی ہے۔ رپورٹ انٹرنیشنل کلینک ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

                                         

شیئر: