Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: رویل ریمبل مقابلے الجوہرہ اسٹیڈیم میں شام 7بجے شروع ہونگے

 
 ریسلرز نے  مصروف دن گزارا،  جان سینا ، انڈرٹیکر اورگریٹ کھالی کی خصوصی شرکت،  سعودی  اسپورٹس چینل ،ابوظبی اسپورٹس چینل ، ایم بی سی ایکشن پر دکھائے جائیںگے
جدہ( ندیم ذکاء )رویل ریمبل مقابلوں میں شریک بین الاقوامی شہرت  یافتہ ریسلرز نے جدہ میں مصروف ترین دن گزارا ۔آج جمعہ 27اپریل کو رنگ میں آمنے سامنے نظر آنے والے پہلوان  دن بھر عوامی مقامات پر سعودیوں اور تارکین وطن کے درمیان رہے۔ مشہور ریسلر مارک ہنری  اور موجو رویلی نے جدہ کے قدیم علاقے بلد کے حارہ مظلوم میں عام لوگوں سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے خصوصی طور پر حجازی عمامہ پہن کر تصویریںاتروائیں۔
مزید پڑھیں:ڈبلیو ڈبلیو ای: 25سعودی ریسلز میں دلچسپ مقابلے
 وہ دن بھر مالز میں بھی نظر آئے۔موجو ریلی اور مارک ہنری نے جدہ میں یتیم خانے کا بھی دورہ کیااور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے انہوں نے وہاں پر بچوںکو کشتی کے گر سکھائے اور پیار بھرے انداز میں تصویریں کھنچوائیں۔ رویل ریمبل  مقابلوں میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے جان سینا ، انڈرٹیکر، براؤن سیٹرومین اور  ہندوستان کے نامی گرامی ریسلر گریٹ کھالی جدہ پہنچے ہوئے ہیں۔کشتیوں کے مقابلوں کو پسند کرنے والے  عوام کی بھرپور تفریح کیلئے جدہ کے قریب کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں رویل ریمبل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مقابلوں کا آغاز 27اپریل کی شام 7بجے سے ہو گا۔ 
مزید پڑھیں:جدہ میں گریٹسٹ رویل ریمبل ریسلنگ مقابلے
سعودی عرب کے 10ریسلرز بھی ان مقابلوں میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔ گزشتہ دنوں جدہ میں ہی  ٹرپل ایچ نے 25نوجوانوں کے مابین مقابلوں کے بعد ان 10سعودی نوجوانوں کا  انتخاب کیا  ہے اور خصوصی داؤ پیچ کی تربیت دینے کے بعد مقابلوں کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ رویل ریمبل مقابلے  سعودی  اسپورٹس چینل ،ابوظبی اسپورٹس چینل ، ایم بی سی ایکشن پر    براہ راست دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ موبائل پر "دوری پلس"ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے ذریعے بھی یہ دلچسپ مقابلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 
وڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: