Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ: فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں لڑائی

کیپ ٹاون :جنوبی افریقہ میں مقامی فٹبال میچ میدان جنگ بن گیا، مقامی فٹبال اسٹیڈیم میں ایک ٹیم کی ہار پر مداحوں کے جم غفیر نے گراونڈ پر دھاوا بول دیا، دونوں ٹیموں کے سپورٹرز ایک دوسرے کیساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔جنوبی افریقہ میں مقامی فٹبال کا یہ سیمی فائنل میچ ریسلنگ کے رنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب ایک ٹیم کی شکست پر شائقین کی بڑی تعداد نے گراونڈ میں دھاوا بول دیا۔ دونوں ٹیموں کے حمایتی ایک دوسرے کیساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔کسی نے کرسیاں چلائیں تو کسی نے کوریج ٹیم کا مہنگا کیمرا ہی توڑ دیا، میدان کے اندر جنگ کی سی صورتحال پیدا ہو چکی تھی ۔ طویل کوشش کے بعد پرتشدد ہجوم کو اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے منتشر کیا۔ 

شیئر: