Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی بدعنوانوں کو ٹکٹ دے رہی ہے، راہول گاندھی

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا وہ کرناٹک کو لوٹنے والے ملزمان کو بھی اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹ دے رہے ہیں۔راہول نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ریاست کو لوٹنے والوں کو سزا دیکر وہاں کے عوام کو انصاف فراہم کیالیکن مودی اب انہی لوگوں کو اسمبلی میں لانے کی کوشش کرر ہے ہیں جنہوں نے کرناٹک کے عوام کی توہین  کی ہے۔ راہول نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ اقتدار میں رہ کر یدی یو رپا اور ریڈی برادرز نے کرناٹک کو لوٹا۔ ہماری حکومت نے لوگوں کو انصاف دلایا۔اب مودی ایسے 8افراد کو جیل سے اسمبلی میں لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔راہول نے کہا کہ یہ کرناٹک کے ہر ایماندار شخص کی توہین ہے ۔ بی جے پی نے یدیورپا کو ریاستی اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ اسی طرح ریڈی برادرز ، سوم شیکھرن اور کرونا کار ا کو اسمبلی انتخابات کاامیدوار بنایا ہے۔واضح ہو کہ کرناٹک ریاستی اسمبلی کے انتخابات 12مئی کو ہونگے اور نتائج کا اعلان 15مئی کو کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -اب16سال سے کم عمر لوگوں کیلئے وہاٹس ایپ پر پابندی

شیئر: