Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ غیر منتخب شدہ شخص وفاقی بجٹ اسمبلی میں پیش کر رہا ہے جو پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ حکمراں جماعت پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر فیصلے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوازشریف کے ساتھ وفاداری کریں اور بجٹ منتخب نمائندے رانا افضل کوپیش کرنے دیں۔ وزیراعظم بھی منتخب ہیں وہ بھی بجٹ پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت 30 مئی کو ختم ہورہی ہے۔ ایک سال کا بجٹ پیش نہیں کرسکتی ۔میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں اس کا حصہ بننا چاہیے۔ تحریک انصاف کے ر کنِ اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر منتخب شخص کو بجٹ پیش کرنے کی اجازت دے کر نئی روایت ڈالی جارہی ہے۔ بجٹ کو قومی اقتصادی کونسل میں ملک کے 3 صوبوں نے منظورنہیں کیا۔
مزید پڑھیں:نئے بجٹ میں کیا ہوگا؟

شیئر: