Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"بی جے پی والے آخر کس بات پر سینہ پھلا کر بات کر رہے ہیں"راج بھر

    لکھنؤ- - - -اترپردیش کے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر نے جمعہ کو ایک بار پھر یوپی اور یوگی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آخر بی جے پی کے لوگ کس بات پر سینہ پھلا کر بات کررہے ہیں ، کوئی بھی سامنے آئے اور مجھے یہ بتائے کہ آخر کون سا اچھا کام یوگی حکومت نے کیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ کانگریس نے ٹھیک سے کام نہیں کیا اس لیے عوام ناراض ہوگئے اور جب مودی کی شکل میں انھیں اچھا متبادل ملا تو انھیں منتخب کرلیا۔ آنے والے وقت میں ہوسکتا ہے کہ عوام کو اس سے اچھا متبادل مل جائے اور وہ انھیں موقع دیدیں۔ وزیراعلیٰ یوگی کا نام لے کر انھوں نے کہا کہ عوام ان سے بالکل مطمئن نہیں جس کی وجہ سے پھول پور اور گورکھپور  میں عوام نے بی جے پی کو مسترد کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -نوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے کی سازش

شیئر: