ہندوستان کے معروف کامیڈین سنیل گروور اپنی اداکاری سے ہر روپ میں ڈھلنے کا فن جانتے ہیں۔ ان کا ایک روپ سامنے آیا جس میں وہ معروف ہندوستانی کھلاڑی کپل دیو کے ہو بہو دکھائی دے رہے ہیں۔اداکار سنیل گروورکی یہ تصاویر معروف ٹی وی شو دھن دھنا دھن کی ہیں۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کپل دیو ہیں جبکہ میزبان سنیل گروور بھی خود انہی کے روپ میں انہی جیسے دکھائی دے رہے ہیں۔ پروگرام کا پرومو بھی جاری ہوچکاہے۔