Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی نیند چاہئے تو گھڑی کے الارم بند کردیا کیجئے، ماہرین

لندن .... نیند اور خواب کا معاملہ ایسا ہے جو عصری سائنس کا حصہ بن چکا ہے کیونکہ دونوں میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ لوگ اچھی ، طویل اور پرسکون نیند کیلئے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ دواﺅں کا سہارا بھی لیتے ہیں۔ مگر نیند ایسی چیز ہے کہ دواﺅں کے سہارے کو زیادہ قبول نہیں کرتی اور سونے کیلئے دوائیں استعمال کرنے والے افراد اکثر ذہنی فریب میں مبتلا رہتے ہیں اور دوسری جانب صحت خراب ہوتی ہے۔ وقت پر بیدار ہوجانا بھی ایک بڑا کام ہے اور اسکے لئے اکثر لوگ گھڑیوں میں الارم لگا کر سوتے ہیں مگر تازہ ترین تحقیقی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اگر واقعی اچھی نیند کی خواہش ہے تو انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی گھڑیوں کے الارم بند رکھے ورنہ یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ الارم لگا کر سونے والے افراد تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد اپنی آدھی بند اور آدھی کھلی آنکھوں سے گھڑیوں کی جانب دیکھتے رہتے ہیں اور اس طرح رات گزر جاتی ہے۔ نتیجے میں وہ فرحت جو ایک اچھی نیند کے ذریعے ہوتی ہے نصیب نہیں ہوتی اور بیدار ہونے پر بھی انسان پر تھکن کا احساس غالب رہتا ہے۔ وقت پر بیداری کے لئے باڈی واچ کا استعمال سب سے بہترین نسخہ ہوسکتا ہے۔

شیئر: