Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا راہول نے قومی ترانے کا احترام نہیں کیا؟

بنٹوال، کرناٹک...کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ایک وڈیو کے نتیجے میں تنازع پیدا ہوگیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک جلسہ عام میں ہند کے قومی نغمے بندے ماترم کا احترام نہیں کررہے۔ بی جے پی نے راہول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راہول قومی ترانے کا بھی احترام نہیں کرتے۔ ادھر کانگریس نے اس الزام کو ”بالکل جھوٹ“ قرار دیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے ٹویٹر پر بیان میں کہا تھا کہ جب راہول کو قومی ترانے کا احترام نہیں تو ہم ان سے اور کیا توقع کرسکتے ہیں۔ ایک مقامی ٹی وی چینل نے اس جلسے کی ایک چھوٹی سی کلپ دکھائی تھی جس میں یہ دکھایا گیا کہ راہول ڈائس پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ اور دیگر رہنماﺅں کے ساتھ بیٹھے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ کو اپنی گھڑی دکھاتے ہوئے کچھ کہہ رہے ہیں اور بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ترانہ جلد ختم ہو۔ اس کے بعد ایک شخص کی آواز سنائی دیتی ہے جو گلوکار سے کہتا ہے کہ بس ترانے کا ایک اور شعر پڑھو اور ختم کرو۔
 

شیئر: