اگر چاندی کا سیٹ کالا پڑ جائے تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر رگڑلیں ۔ اس کا رنگ نکھر جائے گا ۔
لیموں پر نمک لگا کر اسے چکناہٹ والے برتن پر رگڑیں تو چکناہٹ بلکل دور جائے گی ۔
کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنی ہو تو کچا آم لے کر کاٹ لیں اور تھوڑے سے پانی میں ڈال کر ابال لیں ۔ جب جوش آجائے تو اس میں کریلے کاٹ کر ڈال دیں ۔ چار پانچ جوش دیں اور کریلے نکال کر ابال لیں ۔ اس سے کریلوں کی کڑواہٹ ختم ہوجائیگی ۔
بسکٹ کو زیادہ عرصہ تک تازہ اور خستہ رکھنا ہو تو پولیتھین بیگ میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔
اگر کسی کپڑے پر گھی کا داغ پڑ جائے تو اس حصے پر لیموں اور نمک لگا کر ملنے کے بعد صابن سے دھو لیں ۔ چکنائی اور داغ دور ہو جائے گا ۔
بھنڈیوں کو خستہ کرنے کے لئے پکاتے وقت اس میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال دیں یا پھر ایک چمچ دہی ڈال دیں ۔
کیک میں سے انڈوں کی بو دور کرنے کے لئے اگر اس کے آمیزے میں ایک بڑاچمچ شہد کا ڈال دیا جائے تو انڈوں کی بو نہیں آتی ۔
پیاز کو فرائی کرنے سے پہلے اگر دودھ میں ڈبو لیا جائے تو پیاز خستہ ہو جاتا ہے ۔