Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوالیفائی ٹورنامنٹ، امارات نے قطر کو 9 وکٹوں سے ہرا کر فائنل جیت لیا

 شبیر مین آف دی میچ،ر وہن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، سعودی بولر عمران بہترین قرار
کویت (محمد عرفان شفیق)کویت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ایشیا " اے " ریجن کوالیفائی ٹورنامنٹ کے فائنل میں امارات نے قطر کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 قطر کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 114 رنزبنا کر آوٹ ہو گئی۔تیمور سجاد نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نوید اور ظہور خان نے3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ غلام شبیر نے ناقابل شکست 63 بنائے جبکہ ر وہن مصطفی نے 30 رنز بنائے۔ اشفاق احمد کو 26 کے انفرادی ا سکور پر تیمور سجاد نے آﺅٹ کیا۔میچ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ۔ غلام شبیر کو ناقابل شکست 63 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

 پلیئر آف ٹورنامنٹ اور بہترین بلے باز کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے کپتان روہن مصطفی کے نام رہا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا اعزاز سعودی عرب کے عمران عارف کو دیا گیا۔کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو میڈلز اور ٹرافی بھی دی گئیں۔ کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات نے کوالیفائنگ راو¿نڈ کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

شیئر: