آئی سی سی کوالیفائی ٹورنامنٹ آخری راونڈ
کویت میں کھیلا جانے والا آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ایشیا " اے " ریجن کوالیفائی ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔ آخری لیگ میچوں میں قطر نے بحرین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی پوزیشن کے میچ کیلئے جگہ بنا لی۔ ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست متحدہ عرب امارات کی ٹیم پہلے ہی پوزیشن ٹیبل پر سرفہرست ہے اور اور پہلی پوزیشن کے میچ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے کویت کو 86 رنز سے شکست دی جبکہ آخری لیگ میچ میں سعودی عرب نے مالدیپ کو 35 رنز سے ہرا دیا۔پہلی پوزیشن کیلئے متحدہ عرب امارات کا مقابلہ قطر سے جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے کویت کا مقابلہ سعودی عرب سے ہو گا۔ یہ دونوں میچ دوحہ کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جائیں گے۔