تیز رفتار بس 5کلو میٹر تک موٹر سائیکل گھسیٹے ہوئے لے گئی
حیدرآباد- - - - تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ بس اور بائیک کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل بس میں پھنس گئی جسے تیز رفتار بس تقریباً 5کلو میٹر تک اسے گھسیٹے ہوئے لے گئی ۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور سے حیدرآباد جانیوالی شاہراہ پرپیش آیا ۔مرنے والےکی شناخت مریال گوڑہ منڈل کے طور پر ہوئی جو آئیلا پور کا رہنے والا تھا۔اس حادثہ کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور ڈرائیور کیخلاف کیس درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔