Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا70سالہ ریٹائرڈ ٹیچر گرفتار

فتح گڑھ۔۔۔۔فتح گڑھ کے گاؤں کھنٹ میں ایک 7سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں ریٹائرڈ ٹیچر کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ایس پی ڈی پر پال سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی اسکول سے واپس آکر اپنی سہیلی کے گھر کھیلنے گئی جہاں اس کے ساتھ  سہیلی کے 70سالہ دادا نے زیادتی کی ۔بچی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاجہاں رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی زیادتی کا شکار ہوئی ۔ رپورٹ کی بنیاد پرپولیس نے کا کا سنگھ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے جوڈیشل حراست میں جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -نوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے کی سازش

شیئر: