Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی کمشنریوں کی رہائشی نوجوانوں کیلئے 10ہزار اسامیوں کا کوٹہ مختص

 مکہ مکرمہ..... مکہ مکرمہ گورنریٹ نے چھوٹی کمشنریوں کے رہائشی نوجوانوں کے لئے 10ہزار اسامیوں کا کوٹہ مختص کیا ہے۔ 2020ءتک چھوٹی کمشنریوںکی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو نجی شعبے سے وابستہ کرنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی۔ گورنریٹ ،کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے تعاون سے تربیتی پروگرام کا اہتمام کریگا۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے وزارت محنت کو ہدایت کی ہے کہ چھوٹی کمشنریوں کے نوجوانوں کو انکی کمشنریوں میں ہی اسامیاں فراہم کی جائیں۔ چھوٹی کمشنریوں کے شہریوں کی بڑے شہروں کی طرف منتقلی کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ انکے لئے اپنے شہروں میں کوٹہ مختص کیا جائے۔
 

شیئر: