Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عوامی_پارٹی_عوامی_بجٹ

مسلم لیگ نون کی جانب سے سال 2018 کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ بجٹ پر جہاں مسلم لیگ نون کے مخالفین تنقید کر رہے ہیں وہیں نون لیگ کے کارکنان اسے عوام دوست بجٹ کے طور پر مسلم لیگ نون کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
شہیر جمال نے ٹویٹ کیا : بڑی بڑی سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود آج مسلم لیگ نون اپنا چھٹا عوام دوست بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ آج وہی لوگ ناخوش ہوں گے جو چاہتے ہیں کہ عوام کی بھلائی نہ ہو۔
مبشر ملک نے ٹویٹ کیا : سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اچھا اقدام ہے۔
بلال رضوان نے ٹویٹ کیا : پاکستان مسلم لیگ نون نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔
جواد حیدر کا کہنا ہے : مسلم لیگ نون نے گزشتہ پانچ سال میں پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ثابت کیا ہے کہ نواز شریف کے منزل خوشحال پاکستان ہے۔
راجہ دلاور نے کہا : کسی بھی پاکستانی حکومت کا تاریخ کا چھٹا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز مسلم لیگ نون کو حاصل ہو گیا ہے۔
عاطف رؤوف کا کہنا ہے : بجٹ والے دن وہ لوگ سب سے زیادہ روتے ہیں جو حکومت کو اپنا کام نہیں کرنے دیتے۔
اشرف علی خان نے ٹویٹ کیا : یہ بجٹ میاں نواز شریف کی خدمت کی سیاست اور پاکستان کی معاشی تر قی کی سوچ کا مظہر ہے۔
بلال چھٹا نے ٹویٹ کیا : پنجاب حکومت نے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کومستقل کرکے بہت زبردست چھکا مارا ہے۔
ابوبکر بھٹی نے کہا : بہت بڑے بڑے دعوے کئے گئے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی اور حکومت اپنا بجٹ بھی پیش نہیں کرسکے گی لیکن الحمدللہ بہت سی سازشوں کے باوجود نون لیگی حکومت آج اپنا آخری عوام دوست بجٹ پیش کر رہی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں