کاﺅسٹ کے نئے سربراہ ڈاکٹر ٹونی چن مقرر
ریاض ...کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی(کاﺅسٹ)کے تیسرے سربراہ ڈاکٹر ٹونی چن مقرر کردیئے گئے۔ یکم ستمبر سے چارج سنبھالیں گے۔ وہ 10برس تک ہانگ کانگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ کاﺅسٹ کے چیئرمین خالد الفالح نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ڈاکٹر ٹونی چن کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انکا ریکارڈ کامیابیوں کا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ سعودی وژن 2030کے اہداف کے حصول میں موثر کردارادا کرینگے۔