Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ کی ریاض آمد

ریاض ....امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ انہوں نے مملکت سے اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز کردیا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کنگ خالد ایئرپورٹ پہنچ کر انہیں خوش آمدید کہا۔ امریکی وزیر خارجہ بیت المقدس اور اردن کے دارالحکومت عمان بھی جائیں گے۔ انکے دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد خطے میں امریکہ کے اہم حلیفوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے دورے پر روانہ ہوتے وقت اعلان کیاتھا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرینگے۔
 
 

شیئر: