زمانہ قدیم کے حیوانات کے حوالے سے نئی فلم ’’جراسک ورلڈ‘‘ تیار
لندن .....جراسک ورلڈ کے نام سے جاری ہونے والی نئی فلم کا منظر جس میں زمانہ قدیم کے گوشت خور جانورکو دکھایا گیا ہے جو اپنے شکار کو کسی اوزار یا ہتھیار سے نہیں مارتے تھے بلکہ اپنے جبڑے میں دبا کر ہلاک کردیتے تھے۔ ڈائنا سور سے ملتے جلتے جانور کو آج کے سائنسدان ویلوسی ریپٹر کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ انکے بارے میں جو کچھ اس فلم میں دکھایا گیا ہے اسکی بنیاد اسپین کی لاریوجا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق ہے۔ یہ جانور شکل کے اعتبار سے پرندہ نما تھے اور شاید انکے آباءو اجداد کسی زمانے میں اڑ بھی سکتے تھے۔ فلم میں دکھائے گئے جانورو ںکی تیاری اسپین اور کینیڈا میں کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی ہڈیوں اور دانتوں کے نمونوں پر تیار کی گئی ہیں۔ ان کے دانتوں کی بات کی جائے تو وہ خود اب سے 6کروڑ 60لاکھ سال اور 10کروڑ 5ہزار سال قبل کے عرصے سے تعلق رکھتے ہیں۔