Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ کی مچھلی منڈی میں بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا

راس الخیمہ: راس الخیمہ کی مچھلی منڈی میں بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا۔مچھلیوں کی خرید وفروخت پر واٹ کا نفاذ یکم مئی سے کیا جائے گا۔ مچھیروں کی کمیٹی کے سربراہ خلیفہ المہیری نے الامارات الیوم کو بتایا کہ فیڈرل ٹیکس بورڈ نے مطلع کیا ہے کہ راس الخیمہ کی مچھلی منڈی میں مچھلیوں کی خرید وفروخت کے علاوہ منڈی کے احاطے میں ہر طرح کے کاروبار پر واٹ لاگو ہوگا۔کمیٹی نے تمام تاجروں کو مطلع کردیا ہے کہ وہ بورڈ میں اپنا ٹیکس رجسٹریشن کروائیں۔
امارات کی تازہ ترین خبریں یہاں سے پڑھیں
 
 
 
 
 
 

شیئر: