برطانوی وزیر داخلہ مستعفی
لندن .... برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ وزیراعظم تھریسا مے نے انکا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ امبر رڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے غیر قانونی تارکین کو وطن بھیجے جانے کے حوالے سے پارلیمنٹ کو گمراہ کن معلومات فراہم کی تھیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ کمیٹی کے سامنے تارکین وطن افراد کے بارے میںاصل حقائق چھپائے تھے۔