Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ،عمران خان

لاہور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کے کامیاب جلسے پر پارٹی رہنماوں اور عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔مینار پاکستان پر قوم اور لیڈر شپ نے مل کر تجدید عہد کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اورمستحکم بنائیں گے اور ہمارا ہر قدم پاکستان کے لئے اٹھے گا۔ نئے پاکستان میں عوام خوشحال اور ادارے مضبوط ہوں گے۔مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع (ام الاجتماعات) میں بھرپور شرکت پر زندہ دلان لاہور اور ملک بھر سے آئے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ عبدالعلیم خان اور انکی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی اجتماع کیلئے شاندار انتظامات کئے۔
مزید پڑھیں: جلسہ لہور دا، مجمع پشور دا ، ایجنڈا کسے ہور دا

شیئر: